اہل بیت(ع) انٹرنیشنل نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد امریکی امن منصوبہ دراصل ایک استعماری منصوبہ ہے جسے پاکستان کی 25 کروڑ عوام ہرگز قبول نہیں کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملت پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی اور فلسطین صرف اور صرف فلسطینی عوام کا ہے۔
احمد اقبال رضوی نے عالمی برادری اور پاکستانی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے دفاع اور دنیا کی قوموں کے درمیان انصاف کے قیام کے لیے دوٹوک اور شفاف مؤقف اختیار کریں۔
آپ کا تبصرہ